بدھ,  23 اکتوبر 2024ء
ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ہے۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا تھا۔

مزید پڑھیں: بندرگاہوں میں جدید نظام سے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں: وزیراعظم

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 838 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 80 ہزار 566 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں