اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
ارشد شریف قتل کیس ، کینیا کی عدالت نے پولیس افسر کو مجرم قرار دیدیا ، فوجداری کارروائی کا حکم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کینیا کی ہائیکورٹ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

کجیادو کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی بیوہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ پولیس کے ہاتھوں پاکستانی صحافی کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ نہیں تھا۔

کینیا کی عدالت نے ارشد شریف کے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ہر شخص آئین اور قانون کے سامنے برابر ہے، ہر شخص کو زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔

عدالت نے گولی چلانے والے پولیس افسر کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے  کہ درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیا گیا وہ اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں: مندرہ میں میاں ،بیوی قتل،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر موقع پرپہنچ گئے

واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا ، بعد ازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔

مزید خبریں