اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
سونا آج سستا ہونے کے بعد ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی (روشن پاکستان نیوز)آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1113 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہو کر 2376 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں