اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے 1800 سے زائد اہلکار تعینات

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)کوئٹہ میں محرم الحرام  کیلئے ترتیب سکیورٹی پلان کے تحت  شہر میں 1820 اہلکار تعینات کردیے گئے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ کا کہنا ہے کہ  شہر میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب دےدیا گیا ہے اور اس دوران  شہرمیں  1820 اہلکار تعینات ہوں گے۔

سکیورٹی پلان کے تحت شہرکی 52 امام با رگا ہوں میں مجالس عزا بپا ہوں گی، مجالس کے مقامات میں 23حساس تر ین ، 30 حساس اور 24نارمل ہیں جہاں اس کی نوعیت کے مطابق سکیورٹی ہوگی، امام بارگاہوں پرواک تھرو گیٹ نصب کیےجائیں گے اور مجالس میں شریک ہونےوالوں کو چیکنگ کے بعدداخلے کی اجاز ت ہوگی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ شہرمیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی منصوبہ بھی تیار ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ شہر میں صورتحال نارمل رہے۔

 

مزید خبریں