راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شانی گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، چوری شدہ 05 موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شانی گینگ کے سرغنہ کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں ذیشان، یعقوب اور احسن شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 05 موٹرسائیکل برآمدہوئی۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔