اتوار,  24 نومبر 2024ء
شرجیل میمن نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر سندھ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، ہم نہیں چاہتے صوبے میں مزید الزامات کی سیاست ہو۔

شرجیل میمن نے کہا کہ خالد مقبول کا کوٹا سسٹم کی بات کرنا مناسب نہیں، ایم کیو ایم پاکستان کو نفرت اور تعصب کی سیاست کا شوق چڑھا ہے، سندھ کے بیشتر مسائل کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے، کوٹہ سسٹم بہت سوچ سمجھ کر لایا گیا تھا، تاکہ دور دراز علاقوں کو موقع ملے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے نفرت کی سیاست کو بڑھائیں، شہید ذوالفقار بھٹو کیخلاف بات کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ معافی مانگے، متحدہ نفرت انگیز اور تعصب کی سیاست کا باب بند کرے، ہم نہیں چاہتے آپ نفرت اور بدتمیزی کی سیاست بڑھائیں۔

مزید خبریں