جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کی موجودگی میں پی ٹی آئی ارکان نے قیادت کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آپسی لڑائیوں اور اختلافات پر ممبران نے کھل کر گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق ایک ممبر نے انکشاف کیا کہ عمر ایوب کے استعفیٰ دیتے ہی متبادل پنجاب سے لانے کی کوششیں شروع ہوگئیں۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ ارکان نے رائے کا اظہار کیا کہ شیخ وقاص اکرم کو سامنے لایا جارہا ہے، اسد قیصر قیادت کے ہمراہ پارٹی کے اختلافات اور مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین کی رائے تھی کہ نئی پالیسی بنا کر آپسی نفرتوں کو ختم کیا جائے۔ اجلاس میں بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب اور زرتاج  گل نے اختلافات کے خاتمے کی کوششوں پر اتفاق کیا۔

ممبران نے یہ بھی رائے دی کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں غیر متعلقہ تمام افراد کا داخلہ روکا جائے، جب اجلاس ہو رہا ہو تو موبائل یا کیمرہ استعمال ہوتا ہے جس سے خبریں باہر جاتی ہیں۔

مزید خبریں