هفته,  16 نومبر 2024ء
کہوٹہ پولیس کی کاروائی،سگے بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کہوٹہ پولیس کی کاروائی،سگے بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم نے ساتھی کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی آصف کو قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سگے بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم واجدنے ساتھی عابد کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی آصف کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا، کہوٹہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکیا۔
اشتہاری مجرم کا ساتھی عابد قبل ازیں گرفتارہو کر چالان ہو چکا ہے،اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے کہوٹہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں