هفته,  28  ستمبر 2024ء
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  شہر میں پرچون سطح پر فی کلوبرائلر گوشت کی قیمت میں مزید 17روپے کی کمی ہو گئی۔

پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کی کمی سےنئی قیمت377روپے ہو گئی ہے اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت 12روپے کمی سے260 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت250روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔ تین دنوں کے دوران برائلر گوشت کی قیمت میں 61 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب پشاور میں برائلر مرغی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 35 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 340 سے کم ہو کر 305 روپے ہو گئی ۔

مزید پڑھیں: مرغی کا گوشت مسلسل دوسرے روز بھی سستا،فی کلو کتنے کا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News