هفته,  28  ستمبر 2024ء
آراے بازار پولیس کی کاروائی،بائیک لفٹر گینگ کے 03ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)آراے بازار پولیس کی کاروائی،بائیک لفٹر گینگ کے 03ملزمان گرفتار، چوری شدہ 06 موٹرسائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر گینگ کے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں جنید، کرامت اور دائم شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 06موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News