جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(روشن پاکستان نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے 10 دن بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔

کپتان بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کپتان بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی ایک ہفتے قبل امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے تھے جبکہ کپتان بابراعظم سمیت حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News