پشاور(روشن پاکستان نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ ڈی آئی خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے این او سیز کا حصول جاری ہے، سی پیک کے قریب نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنائیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو کوئٹہ تک توسیع دیں گے، امن ہمارا مسئلہ ہے اس حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس ڈیرہ یا کلاچی میں بلایا جائے، واپڈا کے وزیر سے کل میٹنگ ہے، قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے دلیل سے مسائل حل کرانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہوں۔
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ گرمیوں میں بجلی نہیں سردیوں میں گیس نہیں، گیس کا مسئلہ حل کرنے پر کام کررہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ گرانٹس کی فراہمی پر میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مشکور ہوں، ضم شدہ اضلاع میں ججز کی کمی کے حوالہ سے وفاقی حکومت سے بات کی ہے۔