کراچی(روشن پاکستا ن نیوز) اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ فلسطین پر بات نہیں کریں گے توضمیر ملامت کرے گا۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں لوگوں کو آواز اٹھاتے رہنا چاہئیے۔ ہماری آنکھوں کے سامنے پوری قوم کو مٹایا جا رہا ہے۔ اگر ہم اس پر بات نہیں کرسکتے تو ہماری انسانیت کہاں گئی۔
مزید پڑھیں : غزہ اورفلسطین میں خون کی ہولی بند ہونی چاہئے، جارج گیلووے
کبریٰ خان نے مزید کہا کہ جب ہم یہاں بیٹھے ہیں وہاں بمباری ہو رہی ہے۔ آج ڈھائی سو دن ہونے کو ہیں مگر بہت سے لوگ اس بارے میں جانتے نہیں۔ اگر ہم آج فلسطین کے بارے میں بات نہیں کریں گے تو آپ کا ضمیر آپ کو ضرور ملامت کرے گا۔
سوشل میڈیا پر خواتین فنکاروں کو نشانہ بنانے سے متعلق کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ اتنا فرق ضرور پڑا ہے کہ اب لوگوں کو معلوم ہوگیا ہے کہ اپنی عزت کی حفاظت کے لیے آواز اٹھائی جا سکتی ہے اور اس کے لیے قوانین موجود ہیں۔ اگر سوشل میڈیا پر کوئی کچھ غلط کرتا ہے تو قانون اور عدالت نشانہ بننے والے کا ساتھ دیتے ہیں اور میں اس پر ان کی شکر گزار ہوں۔