راولپنڈی( روشن پاکستان نیوز)بنی پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ارباز اور ناصر شامل ہیں،ملزم ارباز نے ساتھی ناصر کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری نوید کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی عادل کی مدعیت میں 02 روز قبل تھانہ بنی میں درج کیا گیا تھا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔