هفته,  23 نومبر 2024ء
تمام کامیابیاں والد کے نام ،مریم نواز کا والدسے محبت کے عالمی دن پر پیغام جاری

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے والد سے محبت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ والد کی خاموش قربانیوں کوتسلیم کرناچاہیے جو اکثر نظرانداز کردی جاتی ہیں، بہتر مستقبل یقینی بنانے کے لیے باپ کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیجئے۔

انہوں نے کہا کہ ہر روز والد محترم سے دعائیں لے کر نکلتی ہوں ، واپسی پر سب سے پہلے انہیں سلام کرتی ہوں، والدین کی عزت و تکریم کرنے والے، اف تک نہ کہنے والے دنیا و آخرت میں سرخ رو ہوتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں، اپنی ہر کامیابی والد محمد نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں، خوش قسمت ہوں جو نواز شریف جیسے والد گرامی ملے، ان کی بیٹی ہونے پر ناز ہے۔

مزید خبریں