راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)رتہ امرال پولیس کی فوری کاروائی،قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار سے شہری احمد رضا کو قتل جبکہ اویس اور امین کو زخمی کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار سے شہری احمد رضا کو قتل جبکہ اویس اور امین کو زخمی کر دیا تھا۔
رتہ امرال پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم یوسف کو گرفتا رکرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں،۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔