جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
کلر سیداں پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 04 قمار باز گرفتار

 

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)کلر سیداں پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 04 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم ، موبائل فونزاور تاش کے پتے برآمد ، موقع سے03موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیےگئے۔

تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں سعید، خلیل، صفدر اور ارشد شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 1500روپے، 02موبائل فونزاور تاش کے پتے برآمد ، موقع سے03موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News