راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)مندرہ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم دانیال کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری نوید کو قتل جبکہ فیصل، اخلاق، حسن،توصیف اور آصف کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ رواں سال تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا۔
واقعہ میں ملوث ملزمان ذیشان اور ضمیر قبل ازیں گرفتارہو کر چالان ہو چکے ہیں،ایس ایچ او نے بتایا کہ اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،اشتہاری مجرمان اوران کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔