جمعه,  20  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے متعدد افراد کو دھر لیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 05 ملزمان گرفتار، اسلحہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم سبیل سے 01 پستول 09 ایم ایم معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم بابر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،آر اے بازار پولیس نے ملزم فاروق سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،مورگاہ پولیس نے ملزم معیز یٰسین سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، کلر سیداں پولیس نے ملزم ضمیر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: صادق آباد پولیس کی کارروائی، مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News