اتوار,  24 نومبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ظہیرکو گرفتار کر لیا، نیوٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم طاہر کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں