اتوار,  24 نومبر 2024ء
کینٹ پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 04 رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کینٹ پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 04 رکنی گینگ گرفتار،چھینے گئے 06 موبائل فون،مسروقہ رقم 01 لاکھ 02 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 04 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں مصطفی،تیمور،راشد اور عدیل شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے 06 موبائل فون، مسروقہ رقم 01 لاکھ 02 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمدہوا،ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں