اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
لاہور،آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری جاں بحق

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)اپنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری دوران علاج دم توڑ گیا۔ شہری اسفر سہیل لاہور کے مے ہسپتال میں زیر علاج تھا، متوفی کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگانے والا شہری لاہور کے علاقے کمہان کا رہائشی تھا۔ وہ احتجاج کرنے آئی جی آفس پہنچے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون پنجاب پولیس کے سربراہ سے ملاقات کے لیے صبح سے ہی آئی جی آفس کے باہر انتظار کر رہی تھی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملنے کی اجازت نہ دینے پر اس نے خود کو آگ لگا لی تھی۔ بچاتے ہوئے پولیس اہلکار عادل بھی جھلس کر زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں