اتوار,  22 فروری 2026ء
صارم برنی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)ایک مقامی عدالت نے ہفتے کے روز سماجی کارکن صارم برنی کو انسانی اسمگلنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔برنی کو 5 جون کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے دورہ امریکہ کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے۔

وہ آج ایف آئی اے کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ خلیق زمان کے روبرو پیش ہوئے جہاں تفتیشی ادارے نے سماجی کارکن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔آج سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ برنی نے فیملی کورٹ میں بچی کو یتیم قرار دیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نہ تو تفتیش میں تعاون کر رہا ہے اور نہ ہی سوالات کا صحیح جواب دے رہا ہے۔وکیل نے کہا کہ 20 سے زائد متاثرین کی شناخت ہونی ہے اور ملزم تعاون نہیں کر رہا ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے برنی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید خبریں