اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ارزش اعظم کو ای سپورٹس کوآرڈینیٹر مقرر کیاارزش اعظم فیوچر فیسٹ کے بانی ہیں، جو پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی فیسٹیول ہے،
ارزش اعظم نے پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکوسسٹم میں 200 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری لائی ہے۔ارزش اعظم حکومت کے پاکستان کے ای سپورٹس ایکوسسٹم کو بلند کرنے کےلئے کام کریں گے
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ حکومت قومی ای سپورٹس چیمپئن شپ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ، اس چیمپئن شپ سے پاکستان کے نوجوانوں کو اس عالمی میدان میں ممتاز ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے، پاکستان عالمی ای سپورٹس میدان میں ایک نام بنا چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی ای سپورٹس کھلاڑیوں کی کامیابی کی بدولت، خاص طور پر چار مرتبہ ایوو چیمپئن ارسلان، جو وقت کے بہترین ٹیکن کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ ای سپورٹس ایک تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعت ہے۔