190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت کرنے والے جج نے عہدہ چھوڑ دیا، کیوں ؟ جانیں

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت کرنے والے جج ناصر جاوید رانا نے ڈیپوٹیشن کی مدت پوری ہونے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔

احتساب عدالت کے جج لاہور ہائی کورٹ واپس آگئے، انہیں 3 سال کے لیے پنجاب سے اسلام آباد تعینات کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ اڈیالہ جیل میں بھی ان کی سماعت ہوئی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر 1 کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے، اضافی چارج 3 ماہ کے لیے دیا گیا تھا۔ وزارت قانون و انصاف نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں