هفته,  23 نومبر 2024ء
صارم برنی انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز) صارم برنی کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، ان کو انتہائی سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ پولیس نے صارم برنی کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر انتہائی سنگین الزامات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی، انہیں امریکا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ صارم برنی سے انکوائری کی گئی جس میں ان پر بچوں کو غیر قانونی طور پر حوالے کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے چھوٹے بچوں کو بیرون ملک لے جایا جاتا ہے، اس انکوائری پر ایف آئی اے سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے بھی کام کر رہے تھے۔ اور دیگر شکایات موصول ہوئیں، اس وقت انکوائری ثابت نہ ہونے پر کیس بند کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں