هفته,  23 نومبر 2024ء
سندھ میں 90 روز کیلئے اسلحے کی نمائش پر پابندی ، نوٹیفکیشن بھی جاری

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)سندھ میں 90 روز کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز ڈیوٹی کے دوران اسلحہ لے جا سکیں گے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق نقل و حرکت کے دوران اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسلحہ گاڑیوں کے اندر رکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گارڈز گشت کے دوران یا کھلی جگہوں پر ڈیوٹی کے دوران ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے۔ ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

مزید خبریں