حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے، عارف علوی

کراچی(روشن پاکستان نیوز)سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے۔

کراچی میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ بانی نے کہا کہ حمود الرحمٰن کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حمود الرحمٰن دیانت دار جج تھے ان کے بیٹے آج بھی فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ہیں،

عارف علوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے قانون کے تحت ہمیں پکڑا جا رہا ہے، اگر جزا اور سزا نہ ہو تو ایسا قانون بے کار ہے،

سابق صدر نے مزید کہا کہ  چند لوگ نوجوانوں کے ٹھیکے دار بنے ہوئے ہیں، میں جب صدر تھا مجھ پر الزام تھا میں بندوقیں سپلائی کرتا تھا۔

مزید خبریں