راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی کھلی کچہری، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران نے کھلی کچہری کا انعقادکیا، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے پاس جاکر ان کے مسائل حل کرنا ہے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ سروس ڈیلیوری میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے، تھانہ کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔
راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔