هفته,  23 نومبر 2024ء
مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، دوکانیں،ہوٹلز اورافراد کے کوائف چیک
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) پوٹھوہار ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں ، دوکانیں،ہوٹلز اورافراد کے کوائف چیک کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے اے آر ایل کالونی اورکینٹ پولیس نے ریلوے اسٹیشن وگردونواح میں سر چ آپریشنز کیے ، سرچ آپریشنز میںمقامی پولیس ، لیڈیز پولیس ،ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشنز میں13گھروں ،20 دوکانوں،04ہوٹلز اور96 افراد کے کوائف چیک کیے گئے ۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں