جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
عوام کیلئے خوشخبری ،گھی کی قیمت میں 18 روپےفی کلو کی کمی کر دی گئی

 

اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی کردی ہے۔

یو ایس سی کے اعلان کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے رجسٹرڈ خاندانوں کے لیے گھی کی قیمت میں 18 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق بی آئی ایس پی کے صارفین کو یوٹیلیٹی اسٹورز سے گھی 393 روپے کی بجائے 375 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

یو ایس سی کے اعلان کے مطابق عام صارفین کے لیے گھی کی قیمت میں بھی 18 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جنہیں 463 روپے کی بجائے 445 روپے فی کلو گھی فراہم کیا جائے گا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں