جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
طلعت حسین سے پچاس برس کا تعلق تھا، وہ بہت بڑے انسان تھے، بہروز سبزواری

کراچی (روشن پاکستان نیوز)ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اداکار طلعت حسین کے انتقال پر انکے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ان سے پچاس برس کا تعلق تھا۔

نجی ٹی وی  گفتگو میں بہروز سبزواری نے کہا کہ ان سے بہت کچھ سیکھا بھی، وہ بہت بڑے انسان  تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں انہیں کبھی غیبت یا برائی کرتے نہیں سنا۔ بہروز سبزواری کے مطابق ہمیں بیٹھنے اٹھنے کی تمیز سکھائی، وہ ریڈیو کی بہت زبردست آواز تھی۔

سینئر اداکار نے مزید کہا کہ ریڈیو کے ڈرامے چلتے تھے بہت سی خواتین ان کے عشق میں مبتلا تھیں۔

بہروز سبزواری نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ طلعت حسین کی طرح ڈائیلاگ کہہ سکیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News