منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،09 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،09 ملزمان گرفتار،چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم ارسلان سے 01کلو800گرام چرس،ملزم سعید سے 04لیٹرشراب،گوجر خان پولیس نے ملزم مطیع اللہ سے 01کلو600گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم رحیم سے 140گرام آئس،ملزم یاسر سے 15لیٹر شراب ،ملزم حمزہ سے 05لیٹر شراب،ریس کورس پولیس نے ملزم بلاول سے 02بوتل شراب،ملزم نعمان سے 05لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم سمیع اللہ سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں