هفته,  23 نومبر 2024ء
سحر کامران کی رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پرقاسم گیلانی اورپی پی قیادت کو مبارکباد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحر  کامران نے قاسم گیلانی  کو ملتان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے قاسم گیلانی عوامی مسائل کے حل کے لیے قومی اسمبلی میں بھرپورکرداراداکرینگے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے قاسم گیلانی کی جیت پر پی پی قیادت بلاول بھٹو اور صدرزرداری کو بھی مبارکباد دی انہوں نے کہاکہ قاسم گیلانی چیرمین بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط اور عوام کے مسائل حل کرانے کے لیے سرگرم عمل رہینگے ۔

انہوں نے کہاکہ متحرمہ بے نظیر بھٹو نے غریب عوام  کو بے پناہ حقوق دیئے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کو ترجیح دی اور قوم کا درد دل میں رکھتی تھیں ،نومنتخب پی پی رہنمابھی اسی نقش قدم پر چلینگے۔

یادرہے کہملتان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے۔148 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک موصول ہونے والے نتائج میں پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی کو واضح برتری حاصل ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔148 میں صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔

حلقے میں آٹھ امیدوار میدان میں تھے تاہم سب سے سخت مقابلہ حسب توقع حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحادی کونسل کے امیدوار تیمور الطاف میں ہوا۔

 

مزید خبریں