جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
لاہور: اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے دفتر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، دو افراد زخمی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے دفتر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دوافراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے دفتر میں دو گرپوں کے درمیان جھگڑے ہوا۔ جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کی نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پہنچی ۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں طاہر اور تیمور شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور،مخالفین کی فائرنگ سےماں بیٹاقتل

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News