جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
پولیس لائنز ہیڈکوارٹر ز میں تفتیشی افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) پولیس لائنز ہیڈکوارٹر ز میں تفتیشی افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، ڈی ایس پی ایم ٹی  محمد عرفان، ڈاکٹر حسنین بخاری، ڈاکٹر حمیر ا شفیع اور نمائندوں سمیت تفتیشی افسران کی شرکت،ورکشاپ میں تفتیشی افسران کو منشیات کے استعمال سے جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور ڈرگ ٹیسٹوں کے متعلق آگاہی لیکچر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں چغتائی لیب کے تعاون سے تفتیشی افسران کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، ورکشاپ میں، ڈی ایس پی MT محمد عرفان، ڈاکٹر حسنین بخاری، ڈاکٹر حمیر ا شفیع اور نمائندوں سمیت40 تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں تفتیشی افسران کو ڈاکٹر حمیر ا شفیع نے منشیات کے استعمال سے جسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اوران کی علامات کے متعلق لیکچر دیا، منشیات کی تشخیص کے لیے ڈرگ ٹیسٹوں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔

ورکشاپ کا مقصدمنشیات سے ہونے والے نقصانات سے شہریوں کو آگاہی فراہم  کرنااور تفتیشی افسران کی استعدا ر کار میں اضافہ کرنا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News