کراچی(روشن پاکستا ن نیوز) منگل کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی کیونکہ فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کریٹ سونے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے کی کمی کے بعد 205,761 روپے رہا۔
دوسری جانب منگل کو سونے کی بین الاقوامی شرح میں کمی ہوئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق، دن کے دوران 5 ڈالر کی کمی کے بعد شرح 2,317 ڈالر فی اونس مقرر کی گئی۔