دکی (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 کان کن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
اسسٹنٹ انسپکٹر مائنز دوست محمد للزئی کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں کان کنوں کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال لی گئی ہیں جس کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
جاں بحق کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے، برآمد ہونے والی لاشوں کو ڈھاکہ کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔