جمعرات,  30 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار،50لیٹر شراب،اسلحہ وایمونیشن اورآلات گیس ریفلنگ برآمد ،مقدمات درج ۔
تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم اکاش سے 20 لیٹر شراب،سول لائنز پولیس نے ملزم اظہر سے 05لیٹر شراب،ملزم انور سے 05لیٹر شراب ،ملزم زبیر سے 05لیٹر شراب،ملزم شفیق سے 05لیٹر شراب،واہ کینٹ پولیس نے ملزم امجد سے 10لیٹر شراب،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شاہ حسین سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،مورگاہ پولیس نے ملزم وقار سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم نواز سے آلات گیس ریفلنگ،ویسٹریج پولیس نے گیس ریفلنگ کرنے والے ملز م نعیم سے آلات گیس ریفلنگ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں