راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار،11کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم طارق سے 02کلو400گرام چرس، ملزم رضوان سے 02 کلو 200 گرام چرس،ملزم عدیل خان سے 01کلو390گرام چرس،ملزم بلال سے01کلو400گرام چرس، ملزم علیان سے 550گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم بلال خان سے01کلو440 گرام چرس، ملزم وقاص سے540 گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم رضوان سے 01کلو200گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کریک ڈائون جاری رہے گا۔











