جمعرات,  30 اپریل 2026ء
راولپنڈی،سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) رتہ امرال پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ رقم98ہزار روپے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورچوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں عمر خان اور عمر علی شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 98ہزار روپے برآمد ہوئے۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں