ایف آئی اے امیگریشن ونگ نے مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جنرل چیکنگ / گیٹ چیکنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کر دئیے
ان احکامات کا بنیادی مقصد قانونی مسافروں کو بہترین سروس مہیا کرنا ہے تاکہ مسافر لمبی قطاروں کی پریشانی سے بچ سکیں۔
تاہم اس اقدام سے ایف ائی اے کی انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کے خلاف کاوشوں پر کوئی اثر نہیں آئے گا۔ سیکنڈ لائن کنٹرول کسی بھی مشکوک یا کاؤنٹر آفیشل کے ریفر کرنے کی ضرورت میں حرکت میں آئے گا۔
مزید براں شفٹ انچارج / جنرل چیکر بوقت ضرورت کسی بھی مشکوک مسافر کی چیکنگ کر سکتے ہیں۔ ایف آئی اے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔مسافروں کو بہترین سروس کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔