مندوکئی(روشن پاکستان نیوز)جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
ڈی پی او کے مطابق مندوکئی میں بچے والی بال ٹورنامنٹ دیکھنے جا رہے تھے کہ ایک بچے کا پاؤں بارودی سرنگ کی زد میں آ گیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ پھٹنے سے 3 بچے موقع پر جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔
ڈی پی او کے مطابق زخمی بچے کو مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کر دیا گیا ہے۔