خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرایا جائے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی جان کو شدید خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کھانے میں زہریلا کیمیکل ملایا جا رہا ہے، بانی چیئرمین کی اہلیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز اور شہباز شریف ہوں گے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مصدقہ معالجین پر مشتمل میڈیکل بورڈ بشریٰ بی بی کا علاج کر کے عدالت کو رپورٹ کرے۔