اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال 2024 پچھلے سال سے بھی زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں گلیشیئرز کے پگھلنے کی شرح میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
اقوام متحدہ کی موسم اور آب و ہوا کی ایجنسی کی سالانہ اسٹیٹ آف دی کلائمیٹ رپورٹ کے ابتدائی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال تھا۔
ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ریکارڈ پر 10 سال کا گرم ترین دور تھا جس کے بعد درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے جواب میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ زمین خطرے کے دہانے پر ہے یعنی زمین کو سنگین ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایندھن کی آلودگی آب و ہوا کو نقصان پہنچا رہی ہے اور خبردار کیا کہ یہ موسمیاتی تبدیلیاں تیز ہو رہی ہیں۔
ساؤلو نے افسوس کا اظہار کیا کہ 2023 میں گرم موسم کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، جو کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک سنگین خطرے کی گھنٹی ہے۔
ڈبلیو ایم او کے مطابق، 2023 کے آخر تک، پچھلے سال کے دوران 90 فیصد سے زیادہ سمندروں نے شدید گرمی کی لہر کا تجربہ کیا تھا۔
ڈبلیو ایم او نے خبردار کیا کہ گرمی کی لہروں کے سمندری ماحولیاتی نظام پر اہم منفی اثرات مرتب ہوں گے۔