هفته,  23 نومبر 2024ء
ماشاءاللہ ، معروف امریکی مصنف اور انکی اہلیہ نے رمضان کی پہلی شب اسلام قبول کر لیا

نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھانے والے مشہور امریکی مصنف اور انسانی حقوق کے کارکن جیفری سین کنگ اور ان کی اہلیہ رائے کنگ نے رمضان المبارک کی پہلی رات اسلام قبول کیا۔

پیر کو امریکہ میں مقیم پروفیسر خالد بیدون نے انسٹاگرام پر ایک لائیو ویڈیو شیئر کی جس میں امریکی مسلمان اسکالر امام عمر سلیمان شان کنگ اور ان کی اہلیہ کو کلمہ شہادت پڑھا رہے ہیں۔

شان، 44، نہ صرف ایک مصنف ہیں، بلکہ وہ نسل پرستی کے خلاف بھی بولتے رہے ہیں اور وہ بلیک لائیوز میٹر جیسی ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ تحریکوں کی حمایت کے لیے جانے جاتے ہیں۔

2017 میں، شان کنگ نے ٹویٹ کیا، “میں تقریباً 15 سال تک ایک عیسائی پادری تھا، اور مجھے سفید فاموں کی بالادستی اور امریکی تعصب کو آج عیسائیت کا روپ دھارتے ہوئے دیکھنے سے نفرت ہے۔”

مزید خبریں