بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ آسام میں گرکر تباہ

نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرانسپورٹ طیارے اے این 32 کے کریش ہونے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران بھارتی ائیرفورس اسٹیشن کی حدود میں گرا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمیوں کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں۔

طیارہ 8 گھنٹے تک فضا میں چکر لگاتا رہا، 230 مسافر موت کے منہ سے کیسے بچے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائی کی جانب سے طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں