جمعه,  17 اپریل 2026ء
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اصفہان کے متاثرہ علاقے کا سائیکل پر دورہ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی اور اسرائیلی حملوں سے متاثرہ شہر اصفہان کے ایک علاقے کا غیر معمولی دورہ کیا، جہاں وہ سائیکل پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا ویڈیوز کے مطابق صدر پزشکیان کو سادہ انداز میں سائیکل چلاتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ شہر کی سڑکوں پر دیکھا گیا، جہاں انہوں نے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور عوامی صورتحال کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد اصفہان سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں تنصیبات اور تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا ہے، جس پر ایرانی حکومت نے شدید ردعمل دیا ہے۔

لبنان میں جنگ بندی، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا

صدر پزشکیان کا یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایران کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں