جمعه,  17 اپریل 2026ء
لبنان میں جنگ بندی، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ آمد و رفت اُس مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے کے مطابق ہوگی جس کا اعلان پہلے ہی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کی جانب سے کیا جا چکا ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔

اسرائیلی حملے کے خدشے پر پاکستانی لڑاکا طیاروں نے ایرانی وفد کو سکیورٹی حصار میں ایران واپس پہنچایا: خبررساں ایجنسی

دوسری جانب ایرانی فوجی حکام  کا کہنا ہے کہ  فوجی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنےکی اجازت نہیں۔

ایرانی فوجی حکام نے کہا ہے کہ تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے مقررہ راستے اور  پاسدارانِ انقلاب نیوی کی اجازت سے گزر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

 

مزید خبریں