نیتن یاہو کی ’کافی‘ والی ویڈیو زیرِ بحث: سوشل میڈیا پر اے آئی ہونے کا دعویٰ

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے ایرانی حملے میں ہلاکت کی خبروں پر کافی شاپ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے لیکن یہ نئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرشدید بحث کا موضوع بن گئی ہے اور سوشل میدیا صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ ویڈیو میں کافی کا کپ لبالب بھرا ہوا دکھایا گیا ہے اور کپ اٹھاتے ہوئے کافی کپ سے باہر نہیں چھلکتی۔

یہ ویڈیو نیتن یاہو کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے جاری کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے بارے میں تبصروں اور دعووں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اسرائیلی وزیرِ اعظم کو ایک کیفے میں کافی آرڈر کرتے اور مزاحیہ انداز میں اپنے بارے میں پھیلنے والی افواہوں پر ردِعمل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں وہ عبرانی زبان میں کہتے ہیں کہ ”کافی کے لیے مر رہا ہوں“، جو عبرانی زبان میں کسی چیز کو بہت پسند کرنے کے اظہار کے طور پر استعمال ہونے والا محاورہ ہے۔

وزیراعظم نے عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی

یہ ویڈیو دراصل ان افواہوں کے بعد سامنے آئی جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مبینہ طور پر ایران کے حملے میں نیتن یاہو ہلاک ہو گئے ہیں۔

ویڈیو میں وہ نہ صرف اس دعوے کی تردید کرتے ہیں بلکہ کیمرے کے سامنے دونوں ہاتھ اٹھا کر اپنی انگلیاں بھی دکھاتے ہیں، کیونکہ اس سے پہلے ان کی ایک پریس کانفرنس کی ویڈیو میں مبینہ طور پر چھ انگلیاں نظر آنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے اے آئی ڈیپ فیک قرار دیا تھا۔

مزید خبریں